ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے فرانسیسی آحبار فیگارو کے ساھ گفتگو میں کہا ہے کہ شام پر مغربی اور بعض عربی ممالک کے بے بنیاد اور غلط الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر حملہ کی صورت میں علاقہ میں موجود بارود کا دھماکہ ہوجائے گا اور پورا علاقہ میں آگ لگ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ شامی فوج کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں یا نہیں، لیکن میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا شامی فوج اپنے ہی سپاہیوں کے خلاف کیمائی ہتھیار استعمال کرسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیمائی ہتھیاروں میں ہمارے سکڑوں سپاہی زخمی ہوگئے ہیں اور اقوام متحدہ کے انسپکٹروں نے زخمیوں فوجیوں کے ساتھ اسپتال میں گفتگو کی ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ شامی فوج نے کیمیائی ہھیاروں کا استعمال نہیں کیا بلکل دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے اور دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار سعودی عرب نے فراہم کئے تھے جس کا ایسوسی ایٹڈ پریس کے نامہ نگار نے بھی اعتراف کیا ہے اور دہشت گردوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیار دہشت گردوں نے استعمال کئے ہیں اور انھیں یہ ہتھیار سعودی عرب نے فراہم کئے تھے۔
.......
/169